ڈھاکا ....ڈھاکا ایئرپورٹ پر بظاہر معذور شخص کے قبضے سے 25کلو سونا برآمد ہوا۔ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑا جانے والا شخص وہیل چیئر پر بیٹھا تھا۔ کسٹم حکام کو اس پر اُس وقت شک ہوا جب اسکا پاسپورٹ دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم اس سال 13مرتبہ بیرون ملک سفر کرچکا ہے۔ کسٹم ترجمان نے بتایا کہ سونا اسکی پنڈلیوں سے بندھا تھا جس کی مالیت 1.5ملین ڈالر ہے۔ پولیس ملزم جمیل اختر سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش سونے کی اسمگلنگ کے حوالے سے بہت بڑا مرکز بن گیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی حکام نے طیارے کے ٹوائلٹ سے 6کلو گرام سونا برآمد کیا تھا۔