Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

راولپنڈی... کنٹرول لائن پر ہندوستانی فورسز نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہندوستانی فورسز نے پیر کو ایل او سی کے کھوئی رٹہ اور نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ نکیال سیکٹر میں خاتون جاں بحق جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کی۔ ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔

 

شیئر: