Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت یمن میں 25 مفت اوپن ہارٹ سرجری

عدن گورنریٹ میں کھجور کے 3 ہزار 800 پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے طبی رضا کاروں نے یمن کے عدن گورنریٹ میں 25 مفت اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کی ہیں۔
مرکز کے 12 رضا کاروں نے11 سے 18 مارچ تک جاری رہنے والی اس منصوبے کے دوران 65 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور 6 ٹرانس کیتھیٹر آورٹک والو امپلانٹیشن کیے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مرکز اور یمن کے لیے سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنٹسٹرکشن پروگرام کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے عدن گورنریٹ میں کھجور کے 3 ہزار 800 پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ اس سے 22 ہزار 800 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
یہ اقدام 2025 میں یمن میں کھجوروں کی تقسیم کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے رومانیہ میں 300 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے ڈیڑھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ ’اطعام‘ پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کا حصہ ہے، اس کا مقصد رمضان کے دوران 27 ملکوں میں تین لاکھ 90 ہزار 109 فوڈ باسکٹس تقسیم کرنا ہے۔

 

شیئر: