سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے) کا کہنا ہے فروری 2025 میں مسافروں کی جانب سے 1169 مختلف شکایات جمع کرائی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سب سے زیادہ شکایات بیگیج سروسز، اس کے بعد پروازوں اور ٹکٹ کے حوالے سے تھیں۔
مزید پڑھیں
-
کس ایئر لائن کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات؟Node ID: 867796
-
سعودی فضائی کمپنیوں سے مسافروں کو سب سے زیادہ شکایات کیا رہیں؟Node ID: 877677
-
دسمبر میں مسافروں کی طرف سے 1074 شکایات درجNode ID: 884739
ایوی ایشن کے مطابق سب سے کم شکایات سعودی ایئرلائنز کی رہیں۔ ایک لاکھ مسافروں پر 20 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔
فلائی ناس ایک لاکھ پر 25 شکایات جبکہ فلائی اے ڈیل ایک لاکھ پر 31 شکایات موصول ہوئیں جبکہ شکایات بروقت نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ایئرپورٹ کے حوالے سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سب سے کم شکایات ریکارڈ ہوئیں۔ ایک لاکھ مسافروں پر شکایات کی شرح 0.4 فیصد رہی۔ یہ ایئرپورٹ سالانہ 6 ملین سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کرتا ہے۔ کل 22 شکایات ملیں اور انہیں بروقت نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی۔
6 ملین سے کم مسافروں والے ایئرپورٹس میں ایئرپورٹ طائف انٹرنیشنل پر ایک لاکھ مسافروں پر شکایت کی شرح ایک فیصد رہی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں عرعر کا ایئرپورٹ پر صرف ایک شکایت ریکارڈ کرائی گئی اور اس کی پروسیسنگ کی شرح 100 فیصد رہی۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے 24 گھنٹے ٹول فری نمبر 1929 کے علاوہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ویب سائٹ، واٹس ایپ اور ای میل پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔