Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبیئن لیگ: محمد سمیع نے 4وکٹیں لیکرجمیکا ٹالاواہز کو پہلی فتح دلادی

 
لاڈرہل،فلوریڈا:کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں محمد سمیع کی عمدہ بولنگ نے جمیکا ٹالاواہز کو فتح دلادی ۔ انہوں نے 4اوورز میں صرف 12رنز دیئے جبکہ وہاب ریاض نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی ٹیم باربادوس ٹرائیڈنٹس کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیریئر کی سست ترین سنچری کے باوجود کرس گیل کی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جارہے کیریبیئن لیگ کے ابتدائی میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔جمیکا ٹالاواہز اور باربادوس ٹرائیڈنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جمیکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے میکارتھی کے 60 اورشکیب الحسن کے ناقابل شکست 44رنز کی بدولت5وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔ لینڈل سمنزنے30رنز اسکور کئے۔وہاب ریاض نے32رنز دے کی3وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ میں باربادوس ٹرائیڈنٹس142رنز پر آﺅٹ ہوگئے۔ محمد سمیع نے تباہ کن اسپیل کراتے ہوئے 4اوورز میں12رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جن میں 33گیندوں پر62رنز بنانے والے کیرون پولارڈ کی وکٹ بھی شامل تھی، سمیع نے ایک بیٹسمین کو رن آﺅٹ بھی کیا۔ دیگر بیٹسمینوں میںڈیوائن اسمتھ20،عقیل حسین12 اورکرس بارنویل13رنز بنا سکے، بقیہ کھلاڑیوں میں کوئی بھی ڈ بل فگرز میں نہ پہنچ سکا اور جمیکا کی ٹیم 12رنز سے کامیابی حاصل کرکے اس سیزن میں لیگ کا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ آندرے میکارتھی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔لیگ کے ایک اور میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے گیانا ایمیزون واریئر ز کے خلاف4رنز سے فتح سمیٹی۔ پہلے بیٹنگ کے دوران سینٹ کٹس نے گیل کے 66اور برینڈن کنگ39رنز کی بدولت گیانا کو133رنز کا ہدف دیااور اس کے3کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ گیل نے اس میچ میں 55گیندوں پر66رنز بنائے اور ٹی20میں کیریئر کی سب سے سست نصف سنچری اسکور کی۔ جوابی بیٹنگ کے دوران گیانا کی ٹیم جیسن محمد اور گجندر سنگھ کی بیٹنگ کی بدولت128رنز تک ہی پہنچ سکی اور کارلوس بریتھ ویٹ کی نپی تلی بولنگ کی بدولت آخری اوور میں فتح کے درکار4رنز نہیں بناپائی۔ گیل کو مین آف دی میچ ا عزاز دیا گیا۔
 

شیئر: