Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پوا کی یو ایس اوپن کیلئے تیاری شروع

 
سان ڈیاگو: سابق عالمی نمبر ون روسی ٹینس کھلاڑی شارا پوا ڈوپنگ کے باعث پابندی کے خاتمے کے بعد یو ایس اوپن میں شرکت کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ امریکہ میں پہلے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہوئے ماریا شارا پوا کو ٹینس کورٹ میں واپسی کے بعد ابھی تک کسی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا تاہم چھوٹے مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی فارم اور فٹنس بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ورلڈ ٹیم ٹینس مقابلوں میں شرکت کرکے شارا پوا نے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاری بھی شروع کردی ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کوالیفائر میچز کھیلیں گی یا وائلڈ کارڈ کے ذریعے شریک ہوں گی۔ فرنچ اوپن میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شمولیت کی ان کی کوشش بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی تھی جبکہ مختلف ٹینس اسٹارز کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا جس پر روسی ٹینس اسٹار نے کہا تھا کہ اب وہ وائلڈ کے لئے درخواست نہیں دیں گی۔

شیئر: