Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹرٹیسٹ:انگلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کو177رنزسے شکست دے کر1-3 سے سیریز جیت لی

مانچسٹر:انگلستان کے مایہ ناز آل راونڈرمعین علی کی بہترین کاکردگی کی بدولت انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کو177رنزسے شکست دے کر4میچوں کی سیریز بھی1-3سے جیت لی۔ معین علی نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 75رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے5کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے اس فتح میں بنیادی کردار ادا کیا ۔معین علی مین آف دی میچ اورسیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 243رنز اسکور کرکے پہلی اننگز کی برتری کے136رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کو فتح کے لئے280رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 202رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے بالترتیب83اور61رنز اسکور کئے، 3کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ3کو ڈبل فگرز میں پہنچنے کا موقع بھی نہیں ملا، کیشو مہاراج21رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔معین علی نے دوسری اننگز میں شاندار75رنزناٹ آوٹ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔انہوں نے19.5اووز میں69رنز دیکر 5اور جیمز اینڈرسن14اوورز میں 16رنز دے کر3کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایک ایک وکٹ اسٹورٹ براڈ اور ٹوبی رولینڈ جونز کے حصے میں آئی۔آل راونڈ کارکردگی پر معین علی کو اس میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شیئر: