Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ پر فخر ہے، ٹوبی رولینڈ جونز

 
لندن: انگلش آل راونڈر ٹوبی رولینڈ جونز نے کہا ہے کہ کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ پر فخر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بچپن ہی سے ایسی کارکردگی کے خواب دیکھا کرتا تھا ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کیپ حاصل کرنے والے ٹوبی نے صرف57 رنزدے کر5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کرکے انگلش ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے میں کامیاب رہا کیونکہ ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں ۔ ٹوبی رولینڈ کو 29 سال کی عمر میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔وہ ان3 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں اس میچ کے ذریعے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ کو آوٹ کرکے انہیں زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ وہ بہت اہم بیٹسمین اور کسی بھی ٹیم کیلئے کبھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: