ضیوف الرحمن کو مثالی سہولتیں فراہم کی جائیں، نائب الملک
جدہ: نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ کے قصر السلام میں کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اسلام کے پانچویں رکن فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عازمین کا حج قبول فرمائے اور وہ یہاں سے تمام گناہوں سے پاک وصاف ہوکر اس دن کی طرح لوٹیں جیسا کہ اپنے جنم کے دن تھے۔ نائب الملک نے تمام سرکاری ونجی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ حج مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے ضیوف الرحمن کو تمام سہولتیں فراہم کریں۔ خادم حرمین شریفین کی ہدایات کے مطابق حج موسم کو امن وامان اور سکون واطمینان کی علامت بنایا جائے ۔ وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعد واس کو بتایا کہ کابینہ نے تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حملے کی بابت تحقیقات کو منطقی انجام تک نہ پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اس حوالے سے وہ مسلسل ٹال مٹول کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔کا بینہ نے اس امر پر زور دیا کہ شامی بحران کا حل اعلان جنیوا1اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2254پر مبنی ہو۔ مستقبل میں بشار کے لئے کوئی جگہ نہ ہو۔ کابینہ نے کابل میں عراقی سفارتخانہ اور بکر آباد میں خود کش حملے کی مذمت کی۔