دمام .....دمام میں فوجداری کی عدالت نے شوہر کو زدوکوب کا ا لزام ثابت ہوجانے پر بیوی کو 10دن قید اور 10کوڑوں کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق بیٹی کی منگنی ہونے والی تھی ۔ بیوی شرکت کیلئے جانے کی تیاری کررہی تھی۔ شوہر نے اسے ٹیکسی سے جانے سے منع کیا ،لفظی تکرار کے بعد اس نے شوہر سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔ بہانے سے اسے گھر لے گئی اور اس کے سرپر ایک بوتل سے ضرب لگائی جس سے اس کے سر میں 10سینٹی میٹر گہرا زخم ہوگیا۔ مصالحت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ شوہر نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا جہاں الزام ثابت ہونے پر بیوی کو قید اور کوڑوں کی سزا سنادی گئی۔