Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصا ف نے پارلیمانی کمیٹی مسترد کردی

اسلام آباد... تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کردیا ۔تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا کہ الزام لگانے والے ہی جج اور منصف ہوں یہ قابل قبول نہیں ۔ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی کی غیر جانبداری مشکوک ہوگی ۔مجوزہ کمیٹی کو سیاسی انتقام کے لئے بھی استعمال کئے جانے کے خدشات موجود ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ برطا نوی پارلیمنٹ میں کمشنر مقرر کیا جاتا ہے۔ عائشہ گلالئی معاملے کی تحقیقات کےلئے برطانوی طرز پر کمشنر کا تقررکیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر کی زیر صدارت اخلاقات کمیٹی کے قیام کیلئے اجلاس ہوا تھا ۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 10 رکنی علیحدہ خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

 

شیئر: