لندن :انگلش کاونٹی کرکٹ کے ڈویژن ون میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے ایسیکس کو یارکشائر کے خلاف8وکٹوں سے فتح دلا دی۔ محمد عامر نے 4روزہ میچ کی دونوں اننگز میں5،5وکٹیں حاصل کیں۔ یارکشائر کی ٹیم پہلی اننگز میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمدعامر نے پہلی اننگز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسری اننگز میں بھی عامر نے 5 شکار کئے۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 72 رنز دےکر 10 کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا۔یارکشائر کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں113اور دوسری اننگز میں150رنز اسکور کئے۔ ایسیکس نے پہلی اننگز میں231رنز بنائے تھے یوں اسے فتح کے لئے صرف32رنز کا ہدف ملا جو اس نے2وکٹوں کے نقصان پر34 بناتے ہوئے حاصل کرلیا۔