سرفراز احمد کا کاﺅنٹی کیریئر میں شاندار آغاز، پہلے کاونٹی میچ میں ٹاپ اسکورر رہے
ہیڈنگلے:پاکستانی کپتان سرفراز احمد کاونٹی کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں 42رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تاہم ان کی ٹیم یارکشائر کو 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے نیٹ بلاسٹ ٹورنامنٹ کے ڈے نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ میں یارکشائر نے ڈربی شائر کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹوں کے نقصان پر 180رنز اسکور کئے تھے ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز نے پہلا کاو نٹی میچ کھیلتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 31گیندوں پر42رنز اسکور کئے۔ ان کی اننگز میں 3چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔سرفراز احمد چوتھا چھکا لگانے کی کوشش میں اپنی وکٹ سے محروم ہوئے اور انہیں ولجون نے بولڈ کیا۔ان کی ٹیم کی جانب سے لیتھ34اور شان مارشناقابل شکست 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔سرفراز اور شین مارش کے درمیان 67رنز کی شراکت بھی ہوئی۔ جوابی بیٹنگ میں ڈربی شائر نے میڈسن اور چلسن کی اچھی بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔پیٹرسن نے3وکٹیں حاصل کیں لیکن یارکشائر کے بولرز ڈربی کی ٹیم کو ہدف تک پہنچنے سے نہ روک سکے۔