Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفاک سعودی باپ کا سرکیوں قلم کیا گیا؟

ریاض..... سعودی حکام نے 14ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری جمال بن محمد الجیزانی نے اپنے14ماہ کے بیٹے اسامہ کو چہرے پر طمانچے رسید کرکے زمین پر پٹخ کر ہلاک کردیا تھا۔ اسکے بھائی نور کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا تھا۔ باپ واردات کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کرکے عدالت کے حوالے کیا۔ ججوں نے واردات کے تمام ثبوت سامنے آجانے پر بے رحم سفاک باپ کو نشانِ عبرت بنانے کیلئے گردن زدنی کی سزا سنادی جسے منگل کو ریاض میں نافذ کردی گئی۔

شیئر: