Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العوامیہ منصوبے کا پہلا مرحلہ شروع

دمام.... وزارت بلدیات و دیہی امو رنے اعلان کیا ہے کہ القطیف کمشنری کی بلدیہ نے العوامیہ شہر کے مرکزی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔قطیف کی بلدیہ نے المسورہ محلے کے مخدوش مکانات کو زمین بوس کرنے کی کارروائی مکمل کرکے پورے محلے کے ڈیزائن تیار کرالئے۔اس کے بموجب العوامیہ کے شہریوں کو جملہ خدمات اور سہولتیں میسر ہونگی۔ مکانات کے ساتھ مساجد، بازار ، پارک، اسپتال، اسکول اور دیگر تمام سہولتیں موجو د ہونگی۔

شیئر: