Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیماری کے جعلی سرٹیفکیٹ دینے والی 500ویب سائٹس

ریاض ....وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غیر مریض ملازمین کو بیماری کی چھٹی کے سرٹیفکیٹ دینا جرم ہے۔ بیماری کی چھٹی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی سیکڑوں ویب سائٹس کھلی ہوئی ہیں۔500کے قریب ویب سائٹس دریافت کرلی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے قانونی مشیر احمد البیشی نے بتایا کہ صحت مند افراد کو بیماری کی چھٹی کے سرٹیفکیٹ دینا بدعنوانی ہے۔اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائیگا۔ یہ فوجداری کا مقدمہ ہے۔

شیئر: