اسلام آباد ...سابق وزیر اعظم نواز شریف بدھ کوجی ٹی روڈ کے راستے لاہور جانے کے لئے پنجاب ہاوس اسلام آباد سے ریلی کی شکل میں روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزراءنے انہیں رخصت کیا ۔ریلی میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ سابق وزیراعظم کی قیادت میں ریلی کو بدھ کی صبح 10 روانہ ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد قافلہ روانہ ہوا۔ نوازشریف کو رخصت کرنے کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ ریلی ایکسپریس ہائی وے سے فیض آباد پہنچے گی۔ ریلی انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ شام کو راولپنڈی پہنچے کی۔ جہاں ن لیگ نے پاور شو کی تیاری کی ہے۔ مختلف شہروں سے کارکنوں کی اسلام باد اور راولپنڈی آمد سلسلہ رات سے شروع ہو گیا تھا۔ جڑواں سڑکوں اور شاہراہوں پر نواز شریف کی تصاویر والے بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔عمارتوں کی چھتوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ریلی کے روٹ پر سڑکیں ادر دکانیں بندہیں ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔