کابل۔۔۔ افغانستان کے حکام نے کہا ہے کہ طالبان نے شمالی افغانستان کے ایک دور دراز گاؤںقید 235 مغویوں کو رہا کر دیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق رہا ہونے والے بچوں اور خواتین کو سرپْل شہر میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ وہاں ابھی بھی مغویوں کی ایک نامعلوم تعداد موجود ہے۔واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے، جہاں مبینہ طور پر طالبان نے داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر تقریباً 50 افراد کا قتل عام کیا۔ قبل ازیں طالبان نے عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔