Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا بنرجی کی اپیل

دارجلنگ۔۔۔۔یہاں گزشتہ58دنوں سے جاری گورکھا جن مکتی مورچہ کے مشتبہ کارکنوں نے اخبارات کی ایک گاڑی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔ گورکھا جن مکتی مورچہ نے ایک دن قبل نیشنل ہائی وے 10اور نیشنل ہائی وے 55پر میدانی علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔ مورچہ سلی گوڑی کے بعض سیاستدانوں کی گرفتاری سے برہم ہے۔ دوسری جانب’’ بھارت چھوڑو ‘‘تحریک کی 75ویں سالگرہ پر گورکھا جن مکتی مورچہ نے’’ دارجلنگ چھوڑو‘‘تحریک شروع کررکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی امن قائم کرنے کی اپیل پر گورکھا مومنٹ اور دیگر جماعتوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے اب تک 550کروڑ روپے کا نقصان ہوچکاہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ امن قائم کرنے کیلئے مکالمے کی میز پر آئیں اور مسئلے کا حل تلاش کرکے ریاست میں امن کی فضا قائم کی جائے۔

شیئر: