Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سوڈان میں بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت

وزارت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب نے سوڈانی شہر الفاشر کے قریب بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں سوڈان کے مغربی شہر الفاشر کے قریب نقل مکانی کرنے والے افراد کے کیمپوں پر حالیہ حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔  جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت نے سعودی عرب کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے امدادی اور انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے، حملوں کو روکنے کی ضرورت  پر زور دیا۔
وزارت نے متاثرین  کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: