Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیتے نے سیاحوں کی گاڑی کے ٹائکر پنکچر کردیئے

جوہانسبرگ۔۔۔۔جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں سیاحوں کو اس وقت حیرت ہوئی جب ایک کار کے ٹائروں پر چیتے نے اپنے دانت گاڑ دیئے۔یہ کار سیاحوں کو سفاری لیکر آئی تھی۔ ڈرائیور نے دیکھا کہ 2چیتے سڑک پار کررہے ہیں۔ اس نے گاڑی روک دی۔ایک چیتا تو اپنے کام میں مگن رہا جبکہ دوسرا چیتا کار کے پاس آکر رک گیا اور اس نے کار کے ٹائروں پر دانت گاڑ دیئے جس سے ٹائر کو نقصان پہنچا اور گاڑی چلنے کے قابل نہیں رہی۔سفاری پارک کے گائڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔کار میں بیٹھے لوگ ایک چیتے کے قریب آنے پر خوفزدہ تھے۔ کچھ دیر بعد چیتا واپس چلا گیا۔

شیئر: