Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا، ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جب کہ بورڈ ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کا باقاعدہ آغاز 25 اگست سے ہوگا اور ایونٹ 10 ستمبر تک جاری رہےگا جب کہ ایونٹ کے میچز 25 سے 31 اگست تک ملتان اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔کراچی وائٹس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ لاہور وائٹس کی کپتانی سلمان بٹ، لاہور بلیوز کی قیادت محمد حفیظ، فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق، راولپنڈی کی کپتانی عمر امین، پشاور کی قیادت محمد رضوان اور فاٹا کی ٹیم کی قیادت عثمان شنواری کریں گے۔لاہور بلیوز کے نمایاں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمر اکمل شامل ہیں جب کہ کراچی وائٹس میں اسد شفیق، انور علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔فاٹا کی ٹیم میں ریحان آفریدی اور خوشدل شاہ شامل ہیں جب کہ پشاور کی ٹیم میں عمران خان جونیئر، زوہیب خان اور اسرار اللہ شامل ہیں۔فیصل آباد ریجن کی ٹیم میں سعید اجمل، فہیم اشرف اور آصف علی موجود ہوں اور اسی طرح سہیل تنویر، شاداب خان اور محمد نواز راولپنڈی کی نمائندگی کریں گے۔

شیئر: