ہالی وڈفلم’’ ونڈر‘‘ کا ٹریلر جاری
حال ہی میں ہالی وڈ کی نئی فلم’’ ونڈر‘‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔ونڈر میں مشہور اداکارہ جولیا رابرٹس ایک ایسے بچے کی ماں کا کردار نبھارہی ہیں جو بدصورت چہرے کےساتھ پیدا ہوتا ہے۔ یہ بچہ جب اسکول میں داخلے کیلئے جاتا ہے تو دیگر بچے اسکا مذاق اڑاتے ہیں۔جولیا اس بچےکو بتاتی ہیں کہ تمہارا چہرہ بدصورت نہیں ۔وہ بچہ کیسے نئے دوست بناتاہے اور اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے، یہی فلم کی دلچسپ کہانی ہے۔ ہدایتکار اسٹیفن چبوسکی کی یہ فلم 17 نومبر کو ریلیز ہوگی۔