Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم کی ناکامی،شاہ رخ سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ

 
شاہ رخ اور سلمان کا فلمی کریئر خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ کی ناکامی کے بعد شائقین نے شاہ رخ خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیاہے ۔ایک وقت تھا جب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلمیں ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ بزنس کرتی تھیں لیکن آج کل بالی وڈ پر حکمرانی کرنے والے خانز کا وقت کچھ اچھا نہیں چل رہا ۔پہلے سلمان خان کی ”ٹیوب لائٹ“ باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی اور اب شاہ رخ خان کی” جب ہیری میٹ سیجل“ شائقین کو متاثر نہ کرسکی۔ شائقین فلم سے اس قدر مایوس ہوئے کہ انہوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی درخواست کرنے کے ساتھ اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد ٹویٹر پر ایک صارف نے سشما سوراج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس وقت شاہ رخ اورانوشکا کی فلم” جب ہیری میٹ سیجل“ دیکھ رہا ہوں اور فلم سے اس قدر بیزار ہوگیا ہوں ، مہربانی کرکے مجھے بچائیے۔ایک اور صارف نے فلم دیکھنے کے بعد پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ فلم دیکھ کر میرا وقت برباد ہوا لہٰذا میرے پیسے واپس کئے جائیں۔ ایک اور صارف نے فلم کے ہدایت کار امتیاز علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان دونوں کو ملانےکی کیا ضرورت تھی۔شاہ رخ اور سلمان کی مسلسل فلاپ ہوتی فلموں کے پیش نظر دونوں کا فلمی کریئر خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ رومانوی کردار ادا کرنے کیلئے موزوں نہیں رہے۔اب انہیں سوچ سمجھ کر کردار منتخب کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ 5 دنوں میں محض 52 کروڑ 90 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی جو رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں اب تک کا سب سے کم بزنس ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: