Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھوبالا 'کا کردار کرینہ ادا کریں، مدھر برج

 
بالی وڈ کی افسانوی شہرت یافتہ اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر برج کی خواہش ہے کہ مدھوبالا کا کردار اداکارہ کرینہ کپور ادا کریں۔ مدھربرج کا کہنا ہے کہ میری خواہش کہ اگر کبھی مدھوبالا کے کردار پر کوئی بالی وڈ فلم بنائی جائے اور اداکارہ کرینہ کپور یہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو تمام اداکارائیں ہی خوبصورت ہیں مگر کرینہ وہ نٹ کھٹ اداکارہ ہیں جیسی مدھوبالا تھیں۔ مدھرنے کہا کہ اس سے قبل وہ چاہتی تھیں کہ یہ کردار مادھوری دکشت پر فلمایاجائے مگر اب ان کی خواہش ہے کہ مدھوبالاکا کردار کرینہ کپور پیش کریں۔۔انار کلی اور مغل اعظم میں شانداراداکاری سے دلوں پر دھاک بٹھانے والی اداکارہ مدھوبالا1942 ءسے 1962ءتک بالی ووڈ اندسٹری پر راج کرتی رہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: