جیکولین نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2009 ءمیں فلم الٰہ دین سے کیاتھا۔اپنے 8 سالہ فلمی کریئر میں انہوں نے مشہور فلموں ”مرڈر ٹو، ہاوس فل ٹو، ریس ٹو، کک، ڈشوم اور فلائی جیٹ“ جیسی مشہور فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا ۔ حال ہی میں جیکولین کی2نئی فلمیں آخری مراحل میں ہیں۔ نئی فلم ” اے جنٹلمین“ میں وہ سدھارتھ ملہوترا اور فلم ”جڑواں ٹو“ میں اداکارورون دھوان کے ساتھ نظرآئیں گی۔