کراچی ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتے کو سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے۔گورنر اور وزیراعلی سندھ نے استقبال کیا۔ مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت ایئرپورٹ پر موجودتھی۔وزیراعظم بننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنی آمد کے بعد مزار قائد پر حاضری دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاوس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ ن کے وفود سے ملاقات کے علاوہ دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔ وزیر اعظم کوامن وامان سے متعلق بریفنگ بھی د ی جا ئے گی۔