Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان علماءکونسل نے حج ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ریاض .... پاکستان علماءکونسل نے حجاج، معتمرین او رزائرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔پاکستانی حجاج کو سعودی قوانین و ضوابط کی مکمل پابندی کی تاکید کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ وہ حج موسم کے دوران اختلافی مسائل پر بحث سے گریز کریں۔ سعودی عرب میں کسی بھی قسم کا سیاسی جلسہ و اجتماع نہ کریں۔ سیاسی نعرے بازیوں سے دور رہیں۔ خواتین، بوڑھے اور کمزور حاجی اژدحام کے دوران اپنی عمارت یا قریب کی مسجد میں نماز کا اہتمام کریں۔ پاکستان علماءکونسل نے اعلامیہ جاری کرکے پاکستانی عازمین کو ہدایت کی کہ وہ حج کے دوران کسی بھی قسم کے سیاسی اختلافات برپا کرنے سے گریز کریں۔ حج قافلے کے کمانڈر کی ہدایات کی پابندی کریں۔ حج کارواں میں شامل نوجوان عازمین ، بوڑھے ، مریض اور کمزور عازمین کا دھیان رکھیں۔ ایسی کوئی دوا اپنے ہمراہ نہ لے جائیں جسکا نسخہ انکے پاس نہ ہو۔ سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ مسجد الحرام کی گزر گاہوں میں نہ بیٹھیں۔ منیٰ و عرفات جاتے ہوئے کارواں کے کمانڈر کی ہدایات پر عمل کریں۔ جمرات کی رمی کے دوران بھی اس بات کی پابندی کریں۔ پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ذرائع ابلاغ کے سامنے حجاج کا ضابطہ اخلاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے دشمن امت کے اتحاد کی علامت حرمین شریفین کے حوالے سے گستاخانہ رویئے کی جرا¿ت کرنے لگے ہیں لہذا تمام عازمین کا فرض ہے کہ وہ عالمی حالات کو سمجھیں اور حرمین شریفین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سعودی سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

شیئر: