اعظم گڑھ۔۔۔۔ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ اترولیا علاقے میں گزشتہ شب پولیس کی تحویل سے ایک زیر سماعت قیدی فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکار رام پور جیل سے ایک زیر سماعت قیدی سجیت کو سماعت کیلئے مئو کی ایک عدالت لیکر گئے تھے اورسماعت کے بعد قیدی کو واپس رامپور لے جارہے تھے ۔ اترولیا علاقے میں پہنچنے کے بعد قیدی نے رفع حاجت کیلئے کہا ۔ پولیس نے گاڑی کا دروازہ کھول دیا ۔ قیدی دروازے سے نیچے اترتے ہی بھاگنے لگا ۔پولیس نے اس کا پیچھا کیا تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھاڑیوں میں گم ہوگیا۔ پولیس اس کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔ قیدی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔