انوپم کھیر” حادثاتی وزیراعظم“ بنیں گے
بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر” حادثاتی وزیراعظم “بنیں گے ۔ہندوستانی سیاست اور حکومت پر بننے والی اس فلم سے متعلق انوپم کھیر نے ہندوستانی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ کردار ان کے کریئر کی 500 فلموں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انوپم کھیر ان دنوں اپنی فلم ” ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ فلم کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔گزشتہ دنوں ان کی اس فلم کا پوسٹر جاری کیا گیاتھا۔”ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ کی کہانی ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر سنجایا بارو کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے۔