ریاض.....وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ 2017ءکے قومی بجٹ میںدوسری سہ ماہی کے دوران خسارہ 51فیصد کم ہو گیا۔ یہ کمی 2016ءکے قومی بجٹ کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ پہلی ششماہی کے دوران کُل آمدنی 307.982ارب ریال ہوئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی اخراجات 380.71ارب ریال ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد کم ہیں۔ تعلیم ، صحت ، سماجی فروغ اور بلدیاتی خدمات جیسے اہم شعبوں پر بجٹ کا 46فیصد خرچ ہوا۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو اطمینان دلایا کہ تمام الاﺅنس بہت جلد موثر بہ ماضی شکل میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔