Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کہاں موجود ہیں؟

یہ خصوصی مراکز 24 گھنٹے کے بنیاد پر کام کریں گے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ الحرمین)
ادارہ امورحرمین نے مسجد الحرام کے زائرین کی سہولت کے لیے ماہ رمضان میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کا اہتمام کیا ہے جو 24 گھنٹے کے بنیاد پر کام کریں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے ’بچوں کے سینٹر میں انہیں قرآن کریم اور مسنون اذکار کی تعلیم دی جائے گی۔‘
علاوہ ازیں تعلیمی کہانیاں اور صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے مسجد الحرام میں قائم کیے جانے والے سیزنل سینٹر برائے اطفال تیسری سعودی توسیع کے دروازے نمبر100 سے 104 کے درمیان ہیں جہاں ڈیرھ برس سے 6 سال تک کے بچوں اور 9 برس تک بچیوں کو رکھا جاتا ہے۔

 

شیئر: