جدہ .... جدہ ایوان صنعت و تجارت کے ماتحت تجارتی مراکز کی کمیٹی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی خاندان مملکت میں قیام پذیر تارکین وطن کے خاندانوں کے مقابلے میں 3گنا زیادہ سامان خریدتے ہیں۔ آئندہ برسوں کے دوران سعودی خاندانوں کی قوت خرید میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین محمد علوی نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ غیر ملکی خاندان کا اوسط خرچ 5ہزار ریال ماہانہ ہے جبکہ سعودی خاندان کا ماہانہ اوسط خرچ 15ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودائزیشن کی شرح بڑھنے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔