Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی چھت میں استعمال ہونے والا دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر

ستون اور دیواروں تعمیر انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے خانہ کعبہ کی چھت 145 مربع میٹر ہے جس کی تیاری میں انتہائی نادر و نایاب قسم کا سنگِ مرمر استعمال کیا گیا ہے جو دن میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام کی تعمیر و توسیع کے بارے میں مملکت کی قیادت خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔
سعودی قیادت نے ہمیشہ سے ہی مسجد الحرام کی تعمیر کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کرنے پر توجہ دی ہے۔
خانہ کعبہ کی چھت سے لےکر ستون اور دیواروں تعمیر انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔
چھت پر نصب سنگِ مرمر دنیا کا نایاب ترین پتھر ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ رات کو یہ رطوبت کو جذب کر لیتا ہے اور دن کو جب سورج کی تپش ہوتی ہے تو یہ رات کو جذب کی ہوئی رطوبت کو رفتہ رفتہ خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے چھت اور کعبے کے اندر کا ماحول گرم نہیں ہوتا۔

 

شیئر: