Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سستے حج پیکیج کیلئے مزید 3ہزار نشستیں

جدہ .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت حج مزید 3267داخلی عازمین کو سستا پیکیج جاری کریگی۔ ایسے داخلی معلمین کو جنہوں نے سستے اور آسان حج پیکیج کو اپنے پروگرام کا حصہ نہیں بنایا تھااُنہیں3267عازمین کیلئے سستے حج پیکیج پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا۔ مذکورہ معلمین نے وزارت حج و عمرہ سے یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواستیں پیش کردی ہیں۔ سال رواں کے دوران2لاکھ39ہزار داخلی عازمین کےلئے نشستیں مخصوص کی گئیں۔ سستے اور مہنگے حج پیکیج 3477ریال سے لیکر 14ہزار ریال تک ریکارڈکئے گئے۔ 194داخلی معلمین سعودی شہریوںاورمقیم غیر ملکیوں کو حج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ یہ اجازت یافتہ ہیں۔ 

شیئر: