ریلی کس کے خلاف تھی،خورشید شاہ
اسلام آباد....قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہیں میاں صاحب کے خلاف کسی سیاسی جماعت نے تو سازش نہیں کی۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم گیلانی کو سزا ہوئی تھی تو میاں صاحب نے کہاکہ اسی وقت نکل جاﺅ جبکہ اپنے خلاف عدلیہ کے فیصلے کو وہ سازش قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت آرٹیکل 62، 63 ختم کرانے کیلئے (ن) لیگ کی منتیں کی تھیں لیکن اس وقت میاں صاحب کے ذہن میں کوئی اور ہی سازش تھی۔انہوں نے سوال کیا کہ آرٹیکل 62،63کب اور کیسے ختم ہوگا؟ اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کو پھنسانا چاہتے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ احتجاجی ریلی کس کےخلاف تھی؟ ریلی پر 40سے 50کروڑروپے خرچ ہوئے جو کہیں اور سے آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف کا انقلاب نواز بچاﺅ انقلاب ہے۔