میڈرڈ: اسپینش سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے مرحلے میں ریئل میڈرڈ نے اپنے روایتی حریف کلب بارسلونا کو 1-3 سے شکست دے دی تاہم ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو نے ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر ریفری کو دھکا دینے کی کوشش کی اس جرم میں ممکنہ بڑی پابندی کے خطرات ہیں۔میڈرڈ میں کھیلے گئے کلاسیکو میچ کے دوران بارسلونا کو اپنے سابق برازیلی کھلاڑی نیمار کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اور نیمار کے بغیر کھیلے گئے پہلے ہی میچ میں بڑی شکست سے دوچار ہو ئی۔نیمار ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے عوض بارسلونا کو چھوڑر کر فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین میں چلے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں بارسلونا کے کھلاڑی جیراڈ پیکے مخالف کھلاڑی کے کراس کو کلیئر کرنے کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ہی خلاف گول اسکور کردیا جس پر گول کیپر بھی ہکا بکا رہ گیا۔لائنل میسی نے77 ویں منٹ میںملنے والی پنالٹی کک سے میچ برابر کر دیا لیکن صرف3منٹ بعد کرسٹیانو رونالڈو نے خوبصورت فیلڈ گول کے ذریعے ریئل میڈرڈ کو برتری دلا ی ۔انہوں نے گول کرنے کے بعد لائنل میسی کی نقل کرتے ہوئے شرٹ اتار کو جشن منایا جس پر انہیں قواعد کی خلاف ورزی پر یلو کارڈ دکھادیا گیا۔چند ہی منٹ کے بعد رونالڈو نے ایک اور بڑافاﺅل کیا جس پر ریفری نے دوسرا یلو کارڈ اور 2کارڈ ملنے کی وجہ سے فوری طور ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ سے باہر نکال دیا ۔ ریفری کے فیصلے پر ناراض رونالڈو نے باہر جاتے ہوئے ریفری کو دھکا بھی دیا ۔ اگر ریفری نے اس کی باضابطہ رپورٹ کردی تو رونالڈو کو 4تا12میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بارسلونا کی ٹیم خسارے میں جانے کی وجہ سے جس دباﺅ کا شکار ہوئی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریئل میڈرڈ نے تیسرا گول بھی کردیا۔یہ گول مقررہ وقت کے آخری منٹ میں مارکو ایسینسیو نے کیا اور اسکور3-1کردیا۔رونالڈو کو اس میچ کے پہلے ہاف میں گراونڈ میں نہیں اتار گیا تاہم انہوں نے گراونڈ میں آ کر اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلا دیا۔اب دونوں ٹیمیں فائنل کے دوسرے مرحلے میں 17اگست کو دوبارہ آمنے سامنے ہو ں گی۔