Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریہ طور نے قومی جشن آزادی اسکواش مقابلہ جیت لیا

لاہور: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب اسکواش کلب میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے منعقدہ نیشنل جشن آزادی سینئرز اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے ہوئے۔مینز سنگل کے ٹائٹل میں طیب اسلم کا مقابلہ فرحان زمان سے تھا جہاں پہلے دونوں سیٹ طیب اسلم نے جیتے البتہ اگلے دونوں سیٹ فرحان زمان نے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔طیب اسلم نے دلچسپ مقابلے کے بعد پانچواں سیٹ جیت کر ایک سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ ٹائٹل جیت لیا۔ ویمنز مقابلوں میںعالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹار کھلاڑی ماریہ طورنے واپڈا کی جانب سے ایچ ای سی کی فائزہ ظفر کو بآسانی شکست دے دی۔ماریہ طورنے فائزہ ظفر کو 11/9, 11/9, 11/8 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز امجد لطیف نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

شیئر: