Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست میں آسکتی ہوں ، اسکواش چیمپیئن ماریہ طور

لاہور:ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینیئرز اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے پی کے کی کھلاڑی ماریہ طورپیکئی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ماریہ طور ایم این اے عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طورنے کہا لوگوں کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام پاکستانی ہیروز کی قدر کرتی ہوں۔ مستقبل میں سیاست میں آسکتی ہوں لیکن ابھی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر چکی ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ یہاں لوگوں میں تعلیم کی کمی ہے اس لئے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں مانتی۔انہوں نے کہا عائشہ کے تحریک انصاف کیساتھ معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیں ،اس ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات میں بہتری سے حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کام کروں گی۔

شیئر: