Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8برطانوی عازمین سائیکلوں پر مکہ کیلئے روانہ

ریاض ۔۔۔۔برطانیہ کے 8مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ قبل سائیکلوں پر سوار ہوکر لندن سے مکہ مکرمہ کیلئے نکلے تھے۔ جلد ہی ارض مقدس پہنچ جائیں گے۔ وزارت ثقافت و اطلاعات نے سعودی چینل 2پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آٹھوں برطانوی جولائی کے وسط میں لندن سے سائیکلوں پر سوار ہوکر نکلے تھے۔ فرانس، اٹلی ، سوئٹزر لینڈ، جرمنی اور یونان وغیرہ ممالک سے ہوتے ہوئے مملکت پہنچیں گے۔ تقریباً2ہزار میل کا سفر 6ہفتوں میں مکمل ہوگا۔

شیئر: