ٹورنٹو۔۔۔یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ریسرچرز نے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو بچپن ہی سے دوڑ بھاگ میں مصروف ہوتے ہیں انہیں 80اور 90سال کی عمر میں نسیان کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ریسرچرز نے 6ہفتے تک 80چوہوں پر اس کا تجربہ کیا۔ ان میں سے نصف تعداد میں چوہے پیدائش کے بعد سے دوڑ بھاگ میں مصروف رہتے تھے جبکہ دیگر بتدریج دوڑنا سیکھے۔ اب جو تجربہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ہمیشہ دوڑنے والے چوہوں کے دماغ انتہائی مضبوط ہیں اور ان میں ایسے اثرات نہیں تھے کہ وہ نسیان کا شکار ہونگے۔ نئی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو شروع سے ہی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں وہ طاقتور سمجھے جاتے ہیں ۔ دماغی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے نتائج ہمارے لئے انتباہ کی حیثیت رکھتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنے بچپن سے ہی روزانہ دوڑنے کو اپنا مقصد بنا لیا توہماری دماغی صحت اچھی ہوگی۔