Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بیٹ مین“44سال کے ہوگئے

 
بین افلیک ایک اچھے مصنف اور کئی ڈراموں کے پروڈیوسر بھی ہیں
ہالی وڈ کی مشہورسیریز بیٹ مین کے نئے ہیرو ”بین افلیک“44 سال کے ہوگئے ۔کیلفورنیا سے تعلق رکھنے والے بین 15 اگست 1972ءکو بارکلے میں پیداہوئے۔ ان کا پورا نام بنجمن گیز افلیک بولڈٹ ہے ۔بین شروع سے ہی فلمی دنیا میںآنا چاہتے ہیں ۔ان کی شوبز میں انٹری 1984ءمیں ایک کمرشل سے ہوئی جس میں ان کے ساتھ میٹ ڈیمن نے بھی اپنے کریئرکا آغاز کیا۔فلمی دنیا میں ان کی انٹری 1993ءمیں” ڈیزڈ اینڈ کنفیوزڈ“ سے ہوئی۔ شہرت کی بلندیوں پر انہیں ”پرل ہاربر“ ،”آرماگیڈن “اور” شیکسپیر ان لو“ جیسی فلموں نے پہنچایا۔بین افلیک کے پاس آسکر کے دوایوارڈز ہیں جن میں ایک انہوں نے ”گڈ ول ہنٹنگ“ اور دوسرا” آرگو“ سے حاصل کیا۔بین 2016ءمیں” بیٹ مین ورسز سپرمین“ میں دیکھے گئے تھے۔ آج کل وہ ”دی بیٹ مین “اور” جسٹس لیگ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بین افلیک اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے مصنف اور کئی ڈراموں کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: