ٹام کروز شوٹنگ کے دوران زخمی
ہالی وڈ کے مشہور اسٹار ٹام کروز ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنےوالے حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ٹام کروز اپنی نئی فلم” مشن امپوسیبل6“ کے ایکشن مناظر فلمبندکررہے تھے۔ ایکشن اسٹنٹ ایک عمارت سے چھلانگ لگاکر دوسری عمارت پر پہنچنا تھا۔ اس ایکشن کو شوٹ کروانے کے وران ٹام کو کیبل وائر سے باندھ کر دوسری عمارت پر لمبی چھلانگ لگاکر پہنچنا تھا جس میں ٹام کو ناکامی کا سامنا رہا۔ 55 سالہ اداکار ٹام کروز عمارت پر پہنچنے کے بجائے دوسری عمارت کی دیوار سے جا ٹکرائے اور زخمی ہوگئے۔