سنجے دت بھی گلوکار بن گئے
بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے کے بعد اب گلوکار بن گئے ہیں۔سنجے دت نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردارکے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کی ہے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم”بھومی“ کیلئے گیت گایا ہے۔فلم کے میوزک کمپوزر سچن جیگر کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے بغیر کسی ٹریننگ کے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرائے ہیں۔ سنجے دت ہر فن مولا ہیں، وہ گانا بھی گاسکتے ہیں ، اداکاری اور رقص بھی پیش کرسکتے ہیں۔ سنجے دت کی نئی فلم” بھومی“ 22 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔