بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ”بھومی “ کی ریلیز کے بعد ان کی اگلی توجہ فلم” منابھائی 3“ پر ہوگی۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ”منابھائی “ 2003ءمیں ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف سینماوں میں ایک بہترین بزنس کیا بلکہ اسکے کرداروں نے بھی انڈسٹری پر ایک دھاک بٹھادی۔ اسکا سیکوئل 2006 ءمیں فلم” لگے رہومنابھائی“ تھی۔ اب اسکے نئے سیکوئل ”منا بھائی 3“میںسنجے دت کام کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ سنجے کے جیل کی سز ا کاٹنے کے بعد” بھومی“ فلم کو ان کے کریئر کی اہم فلم قراردیاجارہاہے۔”بھومی“22ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔