Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ اب فٹبالر بننے کے لئے تیار

جمیکا: ایک عرصہ تک ایتھلیٹکس کی د±نیا پر راج کرنے اور سب سے زیادہ تیز دوڑنے والے عالمی شہرت یافتہ جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلیں گے۔دنیا کے سب سے تیز رفتار شخص کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ اب فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں۔بولٹ نے 19 عالمی ٹائٹلز اپنے نام کئے مگر لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میںیوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے۔بولٹ کے فٹبال کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہناہے کہ تقریباً ایک درجن فٹ بال کلب بولٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

شیئر: