تمام قطری عازمین شاہ سلمان کے مہمان ہوں گے
جدہ: تمام قطری عازمین شاہی مہمان ہوں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قطری عازمین کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ قطری عازمین کو ارض مقدس لا نے کے لئے سعودی ایئر لائن کے طیارے دوحہ روانہ کردیا گیا ہے۔ وہ امسال خادم حرمین شریفین پروگرام برائے عمرہ وحج کے تحت شاہی مہمان ہوں گے۔