سعودی قیادت اورقطری حکمران خاندان کے تعلقات مستحکم ہیں، نائب الملک
شیخ عبد اللہ آل ثانی نے قطری حجاج کے لئے سلوی سرحدی چوکی کھولنے کی سفارش کردی
جدہ: نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان سے قطری رہنما شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی نے ملاقات کی۔ قصر السلام میں ملاقات کے بعد شیخ عبد اللہ نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیانی تاریخی اور برادرانہ تعلقات انتہائی مستحکم ہے۔ انہوں نے قطری حجاج کے لئے سلوی سرحدی چوکی کھولنے کی سفارش کی۔ دریں اثناءنائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور قطری عوام کے درمیان اخوت کا ر شتہ ہے ۔ سعودی قیادت اور قطری حکمران خاندان کے تعلقات مستحکم ہیں۔