قطری عازمین کوشاہ سلمان کی ہدایت پر حج اجازت ناموں سے استثنیٰ
جدہ: تمام قطری عازمین اجازت نامے کے بغیر حج کریں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہدایت جاری کردی ہے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر قطری عازمین کو خصوصی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قطری عازمین کو یہ سہولت شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی کی سفارش پر دی جارہی ہے۔ شاہی ہدایت میں کہا گیا کہ تمام قطری عازمین کو حج اجازت نامے سے استثنیٰ ہوگا۔ ان کے لئے سلوی سرحدی چوکی کھول دی جائے گی۔