Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام نے کمنٹ تھریڈ کا آپشن متعارف کروا دیا

 انسٹاگرام نے چیٹنگ آسان بنانے کے لئے کمنٹ تھریڈ کا آپشن متعارف کروا دیا جس سے انسٹاگرام کے یوزرز کسی بھی پوسٹ پر اپنا تبصرہ دے سکیں گے۔کمنٹ تھریڈ سے نہ صرف بات چیت میں آسانی ہوگی بلکہ یوزر اپنی بات چیت کا ٹریک محفوظ رکھتے ہوئے صرف رپلائی کا بٹن دبا کر گفتگو میں شامل ہو سکیں گے ۔یہ فیچر آئندہ ہفتہ سے آئی او ایس اور اینڈرائڈ موبائلز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ انسٹا نے اپنے پلیٹ فارم کو ہر قسم کے شدت پسندانہ خیالات سے محفوظ کرنے کے لئے جون میں دو نئے ٹول بھی متعارف کروائے تھے۔ ایک فلٹر جو جارحانہ کمنٹس کو روکنے کا کام کرتا ہے اور دوسرا نو زبانوں میں کام کرنے والا اسپیم فلٹر۔ یہ فلٹر کسی بھی لائیو ویڈیو یا پوسٹ پر دیئے جانے والے غیر مناسب کمنٹس کو چھپانے کا کام کرتے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: